آئی جی جیل میاں فاروق نذیر آج مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہوجائینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی ساہی) آئی جی جیل میاں فاروق نذیرآج مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق میاں فاروق نذیرنے محکمہ جیل 1991میں بطور سپرنٹنڈنٹ جوائن کیا،میاں فاروق نے دس سال سے زائدعرصہ جیل خانہ جات میں بطور آئی جی 3مختلف ادوار میں خدمات سرانجام دیں،میاں فاروق نذیرکی آخری بطور آئی جی تعیناتی نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کے دور میں ہوئی اور ریٹائرمنٹ تک قائم رہی۔
میاں فاروق نذیرپہلے محکمہ جیل کے افسر ہیں جنہوں نے گریڈ22میں ترقی حاصل کی،میاں فاروق نذیرکو رواں سال انکی خدمات پر تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔
میاں فاروق نذیرنے جیلوں کے کلچر میں تبدیلی میں اہم اقدامات اٹھائے،انہوں نے جیلوں کے انفراسٹرکچرمیں بہتری،ملاقات سسٹم میں بہتری، کیمروں کی تنصیب،قیدیوں کے کھانے کے مینیو میں بہتری،نئی جیلوں کی تعمیرشامل ہے،ملازمین کی تنخواہوں میں بہتری، نئی گاڑیوں کی فراہمی، اورگھروں کی فراہمی سمیت بہت سارے اہم اقدام اٹھائے۔
یہ بھی پڑھیں:یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان