حکومتی و ریاستی اداروں کی ہم آہنگی کا فائدہ پاکستان کو مل رہا ہے،طلال چودھری

Jun 15, 2026 | 18:02:PM
حکومتی و ریاستی اداروں کی ہم آہنگی کا فائدہ پاکستان کو مل رہا ہے،طلال چودھری
کیپشن: طلال چودھری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نےکہا ہے کہ  اللہ کا شکر ہے پاکستان کو عالمی سطح پر عزت اور وقار حاصل ہوا،پاکستان کی 78 سالہ تاریخ میں ایسی کامیاب سفارتکاری پہلے نہیں دیکھی گئی، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی شراکت داری پاکستان کے لیے مثبت نتائج دے رہی ہے۔

طلال چودھری کا میڈیا  سے گفتگوکرتے ہوئے کہناتھا کہ حکومتی و ریاستی اداروں کی ہم آہنگی کا فائدہ پاکستان کو مل رہا ہے،پاکستان کی معیشت میں بہتری اور عوام کو ریلیف کے آثار نمایاں ہوں گے، توانائی کی قیمتوں اور مہنگائی میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچیں گے۔ 

وزیر مملکت کا کہناتھاکہ خطے میں استحکام سے تجارت اور معیشت کو فروغ ملے گا، تمام صوبے وفاق کے ساتھ مل کر کام کریں تو ترقی کے ثمرات مزید بڑھیں گے۔ 

طلال چودھری کاکہناتھا کہ پاکستان کی خودمختاری پر حملہ کرنے والوں کو ماضی جیسا جواب ملے گا، بھارت کو مئی میں دیئے گئے جواب کی مثال دنیا کے سامنے موجود ہے، پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر عالمی امن کیلئے کردار ادا کر رہا ہے، ان کاکہناتھا کہ افغانستان سے سرگرم بعض دہشت گرد تنظیمیں عالمی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ صرف قومی نہیں بلکہ عالمی مفاد میں بھی ہے، پاکستان پر دہشتگرد ریاست کا پروپیگنڈہ دم توڑ چکا ہے، بھارت خود دہشت گردی سے متعلق عالمی سوالات کی زد میں آ چکا ہے۔

وزیر مملکت نے کہاکہ بھارت افغانستان کو پراکسی سرگرمیوں کیلئے استعمال کر رہا ہے، بعض عناصر ڈالروں کے عوض مسلمانوں کے خلاف کام کر رہے ہیں، پاکستان نے امن معاہدوں اور علاقائی استحکام کیلئے مؤثر کردار ادا کیا، ریاستی اداروں کی مشترکہ حکمت عملی سے پاکستان کی عالمی ساکھ مضبوط ہوئی، آنے والے مہینوں اور سالوں میں معاشی بہتری کے اثرات عوام محسوس کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:9 اور 10 محرم کو موبائل سروس بند ہوگی یا نہیں؟ بڑی خبر آگئی