اسٹیٹ بینک کا شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( اشرف خان)سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا۔
مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اسٹیٹ بینک نے شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھا ہے۔
اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کے مطابق مشرق وسطی میں جنگی صورتحال کی وجہ سے مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہو جس میں اب کمی کی توقع ہے۔
خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی کی رفتار میں کمی کی توقع ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی صارفین کو ایک اور جھٹکا
پچھلی مانیٹری پالیسی میں شرح سود 100 بیسز پوائنٹس اضافے سے 11.50 فیصد کیا گیا تھا۔