اسحاق ڈار سے جاپانی وزیر خارجہ کا رابطہ، ایران امریکا مفاہمت کا خیر مقدم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے جاپان کے وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والی مفاہمت کا خیرمقدم کیا، جاپانی وزیر خارجہ نے پاکستان کے مسلسل ثالثی کردار اور تعمیری کوششوں کو سراہا۔
جاپانی وزیر خارجہ نے پاکستان کے کردار کے لیے گہری قدر و تحسین کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:فی تولہ 10 ہزار سے زائد کا اضافہ ،سونے کے نئے ریٹ سامنے آگئے
ترجمان کے مطابق فریقین نے مسلسل سفارتی روابط کی اہمیت پر زور دیا، دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون و ہم آہنگی بڑھانے کیلئے قریبی رابطے اور باقاعدہ تبادلۂ خیال جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔