سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ، چاندی کے ریٹ بھی بڑھ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )ایران امریکہ معاہدہ کی خبروں پر عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 10800 روپے بڑھ کر455136 روپے کا ہوگیا،دس گرام سونے کی قیمت 9720 روپے بڑھ کر 389600 روپے ہوگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 230 روپے بڑھ کر 7509 روپے ہوگئی ۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں سپاٹ گولڈ کی قیمت 4,322.87 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی، جو کہ گزشتہ چند روز کے دوران سونے کی بلند ترین سطح ہے۔
اسی طرح امریکی فیوچرز مارکیٹ میں بھی اگست کی ڈیلیوری کے لیے سونے کا بھاؤ 2.5 فیصد اضافے کے ساتھ 4,344.80 ڈالر فی اونس ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:امن معاہدہ!تیل کی نئی قیتموں کا اعلان
معاشی ماہرین کے مطابق، امن معاہدے کی خبروں کے باعث امریکی ڈالر کی قدر میں کمی آئی ہے، جس نے سونے کو دیگر کرنسیوں کے حامل سرمایہ کاروں کے لیے سستا اور پرکشش بنا دیا ہے۔