پاکستان کی میزبانی میں امریکا، ایران معاہدے پر دستخط 19 جون کو جنیوا میں ہوں گے: وزیراعظم

Jun 15, 2026 | 12:31:PM
پاکستان کی میزبانی میں امریکا، ایران معاہدے پر دستخط 19 جون کو جنیوا میں ہوں گے: وزیراعظم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا میں جنگ کی تاریکی کے بعد امن کا سورج طلوع ہوگیا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعظم نے کہا کہ تاریخی معاہدے کی باضابطہ تقریب 19 جون کو جنیوا میں ہوگی، جنیوا میں ہونے والی تقریب کا میزبان پاکستان ہوگا، پاکستانی قوم سمیت عالمی برادری کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ایوان کے ہر رکن اور تمام رہنماؤں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف، صدر آصف زرداری، بلاول بھٹو کا مشکور ہوں، یہ تاریخی معاہدہ سفارتکاری اور مذاکراتی عمل کی کامیابی ہے۔

 وزیراعظم کے مطابق امریکا نے ایران اور لبنان سمیت مختلف محاذوں پر کارروائیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں کمی کا امکان پیدا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پیش رفت عالمی امن کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے اور اس سے بین الاقوامی تعلقات میں بہتری آئے گی۔