آج کا پکوان: کابلی چکن پلاؤ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کابلی چکن پلاؤ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزا: باسمتی چاول ایک کلو (۶؍ سے ۸؍ گھنٹے پانی میں بھگوئیں)، تیل ڈیڑھ سے ۲۰۰؍ گرام، پیاز ۴؍ عدد باریک کٹی ہوئی، ٹماٹر ۸؍ عدد کٹے ہوئے۔
لہسن اور ادرک کا پیسٹ ۳؍ چھوٹے چمچے، گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، کالی مرچ کُٹی ہوئی ایک چھوٹا چمچہ، چھوٹی الائچی ۸؍ سے ۱۰؍ عدد۔
سفید سرکہ آدھی پیالی، نمک حسب ِ ذائقہ، لال مرچ پاؤڈر حسب ِ ذائقہ، مرغی ڈیڑھ کلو (چھوٹی بوٹیاں کرلیں (چاہیں تو مٹن بھی استعمال کرسکتے ہیں)۔
بنانے کا طریقہ: مرغی کو سرکہ لگا کر ۱۵؍ منٹ تک چھوڑ دیں، اس کے بعد ایک دیگچی میں تیل کے ساتھ بھن کر براؤن کرلیں۔
ٹماٹر، پیاز، گرم مسالہ، چھوٹی الائچی بلینڈ کرلیں، پھر انہیں بھی مرغی سے الگ تیل میں بھون لیں۔
پھر ان مصالحوں کو بھنی ہوئی مرغی کے ساتھ دیگر بچے ہوئے مصالحوں میں ملاکر ایک ساتھ بھون لیں۔
جب مرغی اور مصالحے پک کر سرخ ہوجائیں تو چولہا بند کرلیں، چاول کو علیحدہ برتن میں بوائل کریں۔
بوائل کئے ہوئے چاول کو پانی سے نکال کر بڑے برتن میں ڈال لیں، برتن کے نیچے تیل کی مدد سے چکنائی بنائیں۔
چاول کو ڈالتے وقت مرغی کی بوٹیاں بھی ڈالتے جائیں، تمام بوٹیوں کو چاول کے بیچ میں ہی ڈالیں۔
آخر میں چاول کے اوپر اور کونوں میں مصالحہ ڈال دیں، بیچ میں مصالحہ نہ ڈالیں۔
تھوڑا سا پانی ڈال کر ۱۰؍ منٹ تک درمیانی آگ پر انہیں پکائیں، برتن کو نہ ڈھکیں۔
جب پانی خشک ہوجائے اور بھاپ نکلنے لگے تو آگ بند کرکے اتارلیں، پلیٹوں میں نکال کر رائتے اور سلاد کے ساتھ نوش فرمائیں۔