آزادکشمیر کے شہریوں نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کوانتشاری ایکشن کمیٹی قرار دے دیا

Jun 15, 2026 | 12:14:PM
آزادکشمیر کے شہریوں نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کوانتشاری ایکشن کمیٹی قرار دے دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آزادکشمیر کے شہریوں نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کوانتشاری ایکشن کمیٹی قرار دے دیا۔

آزادکشمیر کے امن اور یکجہتی کے درپے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے گمراہ کن ایجنڈے کو تمام طبقات مسترد کرچکے ہیں۔

شرپسند جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی شرپسندی سے آزادکشمیر کے دیہاڑی دار، مزدور، طالبعلم اور دیگر طبقات متاثر ہورہے ہیں۔

آزادکشمیر کے عوام کا اس بارے میں کہنا ہے کہ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی انتشارپسندی اور لاقانونیت کی علامت بن کر سامنے آئی ہے، کالعدم کمیٹی کی طرف سے زبردستی بازار بند کرانے کی دھمکیوں نے تاجروں اورعام شہریوں کو مشکلات سے دوچار کررکھا ہے۔

عوام کے حقوق کی جنگ لڑنے کا دعویٰ کرنے والوں نے خود ہی غریبوں کا معاشی قتل عام شروع کررکھا ہے، کالعدم کمیٹی کے غیرذمہ دارانہ احتجاج سے سب سے زیادہ مزدوروں، ریڑھی بانوں اور چھوٹے دکانداروں کا نقصان ہورہا ہے، شرپسند کمیٹی کی غیرقانونی سرگرمیوں سے اس کا شر انگیز ایجنڈا سب پر واضح ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جیل سے ہسپتال منتقلی!بانی پی ٹی آئی  کی صحت سے متعلق اہم خبر آگئی

شہریوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام امن وامان قائم رکھنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں، آزادکشمیر میں امن و امان اور یکجہتی کے درپے شرپسند عناصر کے خلاف فوری اورسخت قانونی کارروائی کی جائے، تاہم شرپسند ایکشن کمیٹی کی غیرقانونی سرگرمیوں کی مذمت سے ظاہر ہوتا ہے کہ کشمیری عوام ریاستی موقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔