خیبر پختونخوا اسمبلی کا آج ہونیوالا اجلاس پھر ملتوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)خیبرپختونخوا اسمبلی کا آج ہونے والا اجلاس ایک بار پھر ملتوی کردیا گیا،اجلاس اب بدھ سترہ جون کو طلب کیا گیا ہے۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نےحاصل اختیارات کے تحت آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا ہے۔
عید سے پہلے اسمبلی اجلاس یکم جون دو بجے تک ملتوی کیا گیا تھا ۔
اس سے پہلے 8 جون پھر 15 جون اور اب 17 جون تک ملتوی کیا گیا ہے۔
خیبر پختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ نے 17 جون کے اجلاس کا باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا۔
مزید پڑھیں:راولپنڈی : گیس لیکیج کے باعث گھر میں دھماکہ، 5 افراد زخمی