سمندری طوفان بائپر جوائے بھارتی ریاست گجرات سے ٹکرا گیا

Jun 15, 2023 | 23:07:PM
سمندری طوفان بائپر جوائے بھارتی ریاست گجرات سے ٹکرا گیا
کیپشن: سمندری طوفان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سمندری طوفان بائپر جوائے بھارتی ریاست گجرات کے ساحل سے ٹکرا گیا۔
بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق گجرات میں سوراشٹرا اور کچ کے ساحلی اضلاع میں طوفان کے لینڈ فال کا عمل شروع ہوگیا ہے،سوراشٹرا اور کچ کیلئے ریڈ الرٹ اورراجستھان کےکئی اضلاع کیلئے یلو اینڈ اورنج الرٹ جاری کیاگیاہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دوارکا میں طوفانی ہوائیںدرخت اکھڑگئے اوراشتہاری بورڈ گر گئے۔ طوفان سے نمٹنے کیلئے سپیشل فورسز، ریسکیو ٹیموں کے ساتھ بھارتی افواج بھی مستعد ہے ، اور طوفان سے نمٹنے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
بھارتی حکام کے مطابق کچ، جام نگر،موربی،راجکوٹ،دوارکا، جوناگڑھ، پوربندراور گیرسومناتھ سے ایک لاکھ لوگوں کو نکال لیا گیا ہے، تعلیمی ادارے، پبلک ٹرانسپورٹ، بندرگاہیں بند ہیں، پروازیں منسوخ کی جارہی ہیں۔
ویسٹرن ریلویز کا کہنا ہے چھیانوے کے قریب مسافر ٹرینیں معطل کردی گئی ہیں، اور اس کے علاوہ گجرات کے دو مشہورمندروں، سومناتھ اوردوارکادش کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کپتان کے ایک اور کھلاڑی نے پریس کانفرنس کر ڈالی