سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کو حادثہ 

Jun 15, 2023 | 17:35:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک پاکستان پیپلز پارٹی کے  رہنما اور  سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز  اشرف کی گاڑی کو  حادثہ پیش آیا ہے۔

ذرائع  کے مطابق سپیکر راجا پرویز اشرف مندرہ چکوال روڈ سے اسلام آباد جارہے تھے کہ اچانک ان کی گاڑی کے سامنے گائے آگئی، گائے کو بچاتے ہوئے سپیکر کی گاڑی اور اسکواڈ کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سےقومی اسمبلی  راجہ پرویز اشرف اور عملہ حادثے میں محفوظ رہے ہیں.