فہد مصطفیٰ کے فوٹو شوٹ پرصارفین کے دلچسپ تبصرے

Jun 15, 2023 | 11:25:AM
 فہد مصطفیٰ نے حال ہی میں ایک فوٹو شوٹ کروایا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بڑے دلچسپ تبصرے سامنے آئے ہیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فہد مصطفیٰ نے حال ہی میں ایک فوٹو شوٹ کروایا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بڑے دلچسپ تبصرے سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق فہد مصطفیٰ ملک کے بڑے ستاروں میں سے ایک ہیں اور بہت سی ہٹ فلمیں دے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ فہد مصطفیٰ ایک پسندیدہ میزبان اور ایک اچھے پروڈیوسر کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے ایک فوٹو شوٹ کروایا، جس پر مضحکہ خیز تبصرے کیے گئے ہیں۔ ایک صارف نے استغفراللہ کہا تو دوسرے نے فوٹو شوٹ میں سگریٹ کا مقصد پوچھا؟

ایک صارف نے تو اداکار کو ’فُل چرسی‘ کا خطاب دے کر حد ہی پار کردی۔ اسی طرح ایک صارف گرمی میں چمڑے کی جیکٹ پہننے پر حیران تھا۔

ایک صارف نے فہد مصطفیٰ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ آپ کیوں اسکے لیے پاگل ہورہے ہیں۔ شہرت کے نام پر سب کچھ تو ہے آپ کے پاس۔ یہ چیزیں آپ پر سوٹ نہیں کرتیں۔

اکثر صارفین نے اداکار کو بالی ووڈ کی فلم کبیر سنگھ کے اداکار شاہد کپور سے تشبیہہ دی۔