پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کو تیار۔۔ایک  شرط باقی

Jun 15, 2021 | 19:42:PM
 پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کو تیار۔۔ایک  شرط باقی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)پاکستان ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پر امید ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے کامیابی کے ساتھ فیٹف کے 26 شرائط پر پیش رفت مکمل کر لی۔
 ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے تحت 27 پاکستان کو شرائط پر عملدرآمد کرنے کیلئے کہا گیا تھا ، گروپ میں چائنا، یو ایس اے، یوکے، فرانس، انڈیا شامل ہیں،پاکستان کو اب گرے لسٹ سے برقرار رکھنے کا فیصلہ سیاسی نوعیت کا ہو گا۔
 پاکستان کی جانب سے عملدرآمد نکات پر رپورٹ تیار کی جائے گی،گروپ کی رپورٹ فیٹف پلینری اجلاس میں پیش کی جائے گی،فیٹف پلینری میٹنگ 21 سے 25 جون تک ہو گی، پاکستان سے متعلق سب گروپ کی رپورٹ پیش کی جائے گی،پاکستان کی جانب سے ایک شق پر مکمل عملدرآمد باقی رہ گیا ہے، عملدرآمد کے باعث پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پر امید ہے ،گزشتہ میٹنگ تک پاکستان نے 24 نکات پر عملدرآمد کیا تھا ،پاکستان کو 2018 میں گرے لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔
 یہ بھی پڑھیں۔ ادا کا رہ زارا نور عباس کےدولہا کو ٹینشن کس بات کی تھی؟