شاہد خاقان عباسی نے سپیکر کےنوٹس کا جواب تک نہ دیا

Jun 15, 2021 | 12:48:PM
شاہد خاقان عباسی نے سپیکر کےنوٹس کا جواب تک نہ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے سینئیر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے سپیکر کا نوٹس ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا ۔

 تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود شوکاز نوٹس کا جواب تک نہ دیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ  قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے بھی شاہد خاقان عباسی کے خلاف کاروائی کی بجائے خاموشی اختیار کر لی جواب نہ دینے پر شاہد خاقان عباسی کو معطل کیا گیا نہ ہی ایوان کو آگاہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسمبلی اسپیکر کو جوتا مارنے کی دھمکی پر 21 اپریل کو شاہد خاقان عباسی کو نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ شاہد خاقان عباسی نے 7 دن میں جواب دینا تھا جو ابھی تک نہیں دیا گیا۔اسپیکر اسد قیصر نے بھی جواب نہ دینے پر بھی سیکرٹریٹ کو کاروائی سے متعلق کوئی ہدایت نہیں دی۔

یہ بھی پڑھیں:    صحت اور تعلیم موجودہ حکومت کا مشن ہے،پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر