خبردار ۔۔ حلوہ گینگ میدان میں آ گیا، خاتون سمیت 4 رکنی گروہ گرفتار

Jun 15, 2021 | 12:46:PM
خبردار ۔۔ حلوہ گینگ میدان میں آ گیا، خاتون سمیت 4 رکنی گروہ گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)خبردار ۔۔ہوشیار کوئی حلوہ دینے کے لئے دروازے پر دستک دے تو محتاط رہیں ۔ حلوہ تقسیم کرنے کے بہانے  ڈکیتیاں  کرنےوالا حلوہ گینگ پنجاب پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ چار رکنی حلوہ گینگ میں خاتون بھی شامل۔ 

پولیس کےمطابق ملزمان خیرات کاحلوہ گھروں میں تقسیم کرنے کے بہانے داخل ہوکر گن پوائنٹ پر ڈکیتی کرتے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے 3لاکھ نقدی ،طلائی زیورات و دیگرقیمتی اشیاءبرآمد کر لی گئیں ہیں۔ملزمان کو ہیومن انٹیلی جینس ، تکنیکی بنیادوں اور سیف سٹی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان میں عاطف ، خرم ، قیصر فاروق، عائشہ قیصر شامل ہیں۔ حلوہ  گینگ کی گرفتاری پر ڈی آئی جی آپریشنز  لاہور اور ایس ایس پی آپریشنز  لاہورنے پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ انکتا لوکھنڈے  نے سشانت سنگھ  سے اپنے تعلقات بارے زبان کھول دی