ترقی کے منتظر آفیسرز کی سنی گئی

Jun 15, 2021 | 10:19:AM
ترقی کے منتظر آفیسرز کی سنی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لوکل گورنمنٹ کیڈر کے ترقی کےمنتظر سینئرآفیسرز کی سنی گئی، ترقی کے منتظر تین سینئر افسران کو ایک گریڈ ترقی دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گریڈ 19 کے سردار نصیر احمد کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی، گریڈ 18 کےسینئر پلاننگ آفیسر امین مغل کو گریڈ 19 میں ترقی مل گئی، گریڈ 18 کے پلاننگ آفیسر ڈاکٹر رائے امتیاز کی گریڈ 19 میں ترقی، پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ صوبائی سلیکشن کمیٹی کا پانچواں اجلاس سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل نے اجلاس کی صدارت کی ۔

سپیشل سیکرٹری،ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن کی شرکت سیکرٹری بورڈ،ڈائریکٹر جنرل آئی اینڈ ایم ، ایس اینڈ جے ڈی کی شرکت صوبائی سلیکشن کمیٹی کی تجاویز پر افسران کی پرموشن کا فیصلہ کیاگیا ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ کے اختیارات بڑھانے کی منظوری ایل جی ایس کیڈر کے 1افسر کوگریڈ 19سے 20میں ترقی دی گئی، 2پلاننگ افسران کو گریڈ 18سے 19میں پروموٹ کیا گیا ۔سنیارٹی لسٹ کی بنیاد پر افسران کی پروموشن کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:    گونگی لڑکی کی اندھی محبت:بیٹی کے ہاتھوں ماں قتل