مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کا کل سپیکر آفس میں مذاکرات پر اتفاق

Jul 15, 2026 | 22:22:PM
مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کا کل سپیکر آفس میں مذاکرات پر اتفاق
کیپشن: پی ٹی آئی ، ن لیگ پارٹی لوگوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کل سپیکر قومی اسمبلی کے آفس میں مذاکرات کے لیے اکٹھے ہونے پر اتفاق کرلیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دی جو تحریک انصاف کے شفقت عباس اعوان نے قبول کرلی۔

وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے وعدہ کیا کہ وہ آج رات ہی سپیکر ایازصادق سے رابطہ کرکے کہیں گے کہ کل تحریک انصاف سے مذاکرات شروع کیے جائیں۔

 اس پر تحریک انصاف کے شفقت عباس اعوان نے کہا کہ محمود اچکزئی، راجا ناصر عباس اور تحریک انصاف کی سینئر لیڈر شپ مذاکرات کے لیے کل سپیکر آفس یا کمیٹی روم نمبر 5 جہاں کہا جائے  گا پہنچ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں نے پارٹی کو الوداع کہہ دیا