وزیراعلیٰ کے خلاف غلط زبان استعمال کرنیوالے جذباتی بابے کو رہا کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین جمالی)وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف نامناسب زبان استعمال کرنے کے معاملہ میں گرفتار کئے گئے ساجد نواز نامی بزرگ شہری کو عدالت نے درج مقدمہ میں ڈسچارج کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق آج تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے بزرگ شہری ساجد نواز کو گرفتار کرکے ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیش کیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی ،عدالت نے درج مقدمہ میں شہری کو ڈسچارج کردیا ،پولیس نے بزرگ شہری کی ہتھکڑیاں کھول کر رہا کردیا ساجد نامی شہری کے خلاف تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:عافیہ صدیقی کیس،وفاقی حکومت نےاسلام آباد ہائیکورٹ کا 16 مئی کا حکم چیلنج کر دیا