عافیہ صدیقی کیس،وفاقی حکومت نےاسلام آباد ہائیکورٹ کا 16 مئی کا حکم چیلنج کر دیا 

Jul 15, 2025 | 19:16:PM
عافیہ صدیقی کیس،وفاقی حکومت نےاسلام آباد ہائیکورٹ کا 16 مئی کا حکم چیلنج کر دیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)وفاقی حکومت نے عافیہ صدیقی کیس میں سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا، اپیل میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا 16 مئی کا حکمنامہ کالعدم قرار دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے  عافیہ صدیقی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا 16 مئی کا حکم چیلنج کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ میں دائر کردہ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا 16 مئی کا حکمنامہ کالعدم قرار دیا جائے،16 مئی کو ہائیکورٹ نے فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم منظور کی،فوزیہ صدیقی کی اصل درخواست والی استدعا پر عمل ہوچکا،عافیہ صدیقی سے متعلق کونسل رسائی بھی دی جا چکی، درخواست میں ترامیم سے کیس کو طول دیا جارہا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ آرٹیکل 199 کے سکوپ سے باہر جاکر کاروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بانیPTI کو تمام سہولیات دی ہیں،سوشل میڈیا پر افواہوں میں کوئی صداقت نہیں،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل