پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مانیٹرنگ کے لیے سی ایم ہیلتھ ویجی لینس سکواڈ قائم

Jul 15, 2025 | 19:13:PM
 پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مانیٹرنگ کے لیے سی ایم ہیلتھ ویجی لینس سکواڈ قائم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار کو بہتر بنانے کے لیے ایک بڑا اقدام کرتے ہوئے "سی ایم ہیلتھ ویجی لینس سکواڈ" کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔

 سکواڈ کا مقصد ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی، عملے کی حاضری، کلینیکل سروسز، آلات اور صفائی سمیت تمام انتظامی و طبی امور کی نگرانی کرنا ہے۔

پہلے مرحلے میں یہ سکواڈ تین اضلاع میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر کام شروع کرے گا، جس میں ڈاکٹرز، فارماسسٹ، بایومیڈیکل انجینئرز، بجٹ آفیسرز اور ڈیٹا ایکسپرٹس شامل ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے سکواڈ کے لیے جامع چیک لسٹ تیار کرنے اور روزانہ کی رپورٹنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

اجلاس میں پنجاب میں مختلف طبی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے گیسٹرنٹالوجی سنٹرز، ٹراما سینٹرز، کارڈیالوجی وارڈز، اور کیتھ لیبز کے قیام کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

مریم نواز شریف نے واضح ہدایت دی کہ سرکاری ہسپتالوں میں تمام ادویات اور سہولیات عام آدمی کے لیے مفت ہونی چاہئیں، اور اس ضمن میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی- 

یہ بھی پڑھیں :ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے وارم اپ میچز کے شیڈول کا اعلان