اسلام آباد ،سوشل میڈیا پالیسی کی خلاف ورزی پر دو پولیس اہلکارمعطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد اویس ) ڈی آئی جی اسلام آباد نے سوشل میڈیا پالیسی کی خلاف ورزی پر دو پولیس اہلکاروں کو ملازمت سےمعطل کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس کے 2 اہلکار کانسٹیبل آفتاب احمد اور احتشام اسلم کو سوشل میڈیا پالیسی کی خلاف ورزی پرمعطل کر کے محکمانہ کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔دونوں اہلکار آپریشنز ڈویژن میں تعینات تھے، دونوں اہلکاروں کو ریسکیو 15 اسلام آباد رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔پولیس اہلکاروں پر بدتمیزی اور پالیسی کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے وارم اپ میچز کے شیڈول کا اعلان