حکومت کا بانی پی ٹی آئی سے رابطہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں: عرفان صدیقی

Jul 15, 2025 | 15:57:PM
حکومت کا بانی پی ٹی آئی سے رابطہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں: عرفان صدیقی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت کا بانی پی ٹی آئی سے رابطہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

 ن لیگی  رہنماعرفان صدیقی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان  عدالتی عمل سے گزر رہے ہیں، ہم نے بانی پی ٹی آئی پر جھوٹے مقدمے نہیں بنائے، وزیراعظم کئی بار مذاکرات کی پیشکش کر چکے ہیں ، پی ٹی آئی صرف سڑکوں پر فساد کیلئے بنی ہے،بانی پی ٹی آئی کے جیل میں ہونے سےکوئی سیاسی بحران نہیں، نظام آئینی طور پر چل رہا ہے ، پی ٹی آئی سوا 3 سال سے تحریک چلا رہی ہے، پی ٹی آئی کو اب بھی تحریک سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔

عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کو ابھی سے استعفیٰ دے دینا چاہیے، وقت آنے پرنواز شریف سیاست میں متحرک کردار ادا کریں گے۔