ورلڈ ماسٹرز سنوکر، پاکستان نے بھارت کو ہرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹرز سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے شاہد آفتاب نے بھارت کے منن چندرا کومات دے دی۔
ایونٹ میں پاکستان کے دونوں کیوسٹس شاہد آفتاب اور محمد آصف ناک آؤٹ راؤنڈ میں پہنچ گئےہیں ۔
بحرین میں جاری ایونٹ کے دوسرے روز پاکستان کے شاہد آفتاب اور محمد آصف نے اپنے آخری گروپ میچز کھیلے جس میں شاہد آفتاب نے بھارت کے منن چندرا کو ہرایا۔
شاہد آفتاب نے بغیر کوئی فریم ڈراپ کیے تین ۔ صفر سے کامیابی حاصل کی، اُن کی کامیابی کا سکور 90-17، 59-46 اور 105-46 رہا۔
پاکستان کے دوسرے کیوسٹ محمد آصف اپنے آخری گروپ میچ میں بھارت کے برجیش دامانی سے ہار گئے، برجیش دامانی نے محمد آصف کو تین ۔ صفر سے ہرایا۔
بھارتی پلیئر کی آصف کے خلاف جیت کا سکور 66-39، 66-0 اور 79-41 رہا۔
گروپ میچز کے بعد شاہد آفتاب نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی جب کہ محمد آصف آخری 22 کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے۔