طلاق کے بعد عا مر خا ن کی کرن را ئو کے ساتھ مو ج مستیاں۔۔ڈا نس کی نئی ویڈیو سا منےآگئی

Jul 15, 2021 | 18:51:PM
طلاق کے بعد عا مر خا ن کی کرن را ئو کے ساتھ مو ج مستیاں۔۔ڈا نس کی نئی ویڈیو سا منےآگئی

 (ما نیٹر نگ ڈیسک)عامر خان اور ان کی سابق اہلیہ کرن راؤ کی طلاق کے اعلان کے بعد ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔جس نے سو شل میڈیا پر نیا پنڈورا با کس کھو ل دیا ہے ۔

تفصیلا ت کے مطابق عامر خان  کی پروڈکشن ٹیم ان دنوں لداخ میں فلم ’’لال سنگھ چڈھا‘‘ کی شوٹنگ کررہی ہے۔ فلم کے سیٹ سے شوٹنگ کے دوران اور کیمرے کے پیچھے کے مناظر کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی جارہی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: متھیرا نے شو بز سے وا بستہ لو گوں سے متعلق ایسی با ت کہہ دی کہ سب حیران رہ گئے

ایسی ہی ایک ویڈیو حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں عامر خان اور ان کی سابق اہلیہ کرن راؤ کو ایک ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس دوران دونوں کے چہروں پر مسکراہٹ کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: احسن خا ن کی زوہیب حسن کے سا تھ ڈانس کی ویڈیو وا ئرل

فلم ’’لال سنگھ چڈھا‘‘ میں عامر خان کے علاوہ اداکارہ کرینہ کپور، مونا سنگھ اور ناگا چیتنیا اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ 1994 میں ریلیز ہوئی ہالی ووڈ فلم ’’فاریسٹ گمپ‘‘ کا ری میک ہے۔فلم رواں برس کرسمس کے موقع پر ریلیز کیے جانے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ عامر خان اور ان کی دوسری اہلیہ کرن راؤ نے رواں ماہ کی ابتدا میں شادی کے 15 سال بعد علیحدگی کا اعلان کرکے اپنے چاہنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرول کی قیمت میں 5.40 روپے فی لیٹر اضافہ