پنجاب میں این جی اوز کے لیے چیریٹی ایکٹ پر عمل درآمد لازمی قرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مریم رضا)پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں کام کرنے والی این جی اوز کے لیے چیئرٹی ایکٹ پر عمل درآمد لازمی قرارد ے دیا۔
حکومتی ہدایات کے مطابق تمام فلاحی اداروں کو آن لائن چیریٹی ایکٹ پورٹل پر رجسٹریشن کروانا ہوگی
،اس اقدام کا مقصد غیر رجسٹرڈ این جی اوز کی نگرانی، شفافیت کو یقینی بنانا اور عطیات کے غلط استعمال کو روکنا ہے۔
جوادارے مقررہ مدت میں رجسٹریشن مکمل نہیں کریں گے، اُن کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:سکولوں کی طرح سرکاری کالجز میں بھی پیرنٹ ٹیچر میٹنگ لازمی قرار
چیریٹی ایکٹ پر مکمل عمل درآمد نہ ہونے کے باعث کئی غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ این جی اوز سرگرم ہیں،
رجسٹرڈ این جی اوز کی فہرست مرتب کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔