مظاہرین پر تشدد جاری رہا تو سخت ردِعمل دیں گے: ٹرمپ کی ایران کو پھر تنبیہ

Jan 15, 2026 | 09:18:AM
مظاہرین پر تشدد جاری رہا تو سخت ردِعمل دیں گے: ٹرمپ کی ایران کو پھر تنبیہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران میں پھانسیوں کا سلسلہ روک دیا گیا ہے، تاہم مظاہرین پر تشدد کیا گیا تو جواب دینے پر مجبور ہوں گے۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ ایران میں پھانسیوں کا کوئی منصوبہ نہیں اور ایران میں قتل عام بھی بند ہوگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران میں آج بڑے پیمانے پر پھانسیاں طے تھی جو منسوخ کردی گئی ہیں، بتایا گیا ہے کہ ایران میں اب مظاہرین کا قتل عام بھی رک چکا ہے۔

صدرٹرمپ نے کہا کہ مجھے انتہائی معتبر ذرائع نے ایران کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا ہے،امریکی صدر نے ایک بار پھر ایران کو خبردار کیا کہ اگر مظاہرین پر تشدد کیا گیا تو جواب دینے پرمجبور ہوں گے۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے معدنی ذخائر اور سیمی کنڈکٹر چپس کے حوالے سے نئے ایگزیکٹو آرڈرز پر بھی دستخط کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بڑا خطرہ منڈلانے لگا،فضائی حدود  بند