رشبھ پنت بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ میں شرکت کر پائیں گے؟

Jan 15, 2023 | 15:34:PM
رشبھ پنت بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ میں شرکت کر پائیں گے؟
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: این ڈی ٹی وی اسپورٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) خوفناک کار حادثے میں شدید زخمی ہونے والے بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر رشبھ پنت کی ہوم گراؤنڈ پر کھیلے جانے ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق 2023ء میں وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت زیادہ تر کرکٹ ایکشن سے محروم ہونے کا امکان ہے، گھٹنے، ٹخنے اور دیگر انجریز کا علاج چل رہا تاہم انہیں صحتیاب ہونے میں 6 سے 7 ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

   گزشتہ سال دسمبر کے آخر میں کرکٹر کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں انکے ماتھے اور کمر پر شدید چوٹیں آئیں تھی جبکہ دائیں گھٹنے کے ٹیشوز بری طرح متاثر ہوئے تھے۔

دوسری جانب اکتوبر اور نومبر میں بھارت نے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کرنا ہے جس میں نوجوان وکٹ کیپر کو پلئینگ الیون شامل کیے جانے کے امکانات تقریباً معدوم ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کار حادثے میں شدید زخمی

پنت نے ون ڈے میچز میں بہترین پرفارمنس دی ہے جبکہ کئی میچز میں بھارتی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا تاہم ان کی غیرموجودگی میں سلیکٹرز نے آسٹریلیا کے خلاف آئندہ چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے وکٹ کیپرز میں کے ایس بھرت اور ایشان کشن کو دو آپشنز کے طور پر نامزد کیا ہے۔