عامر کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوگیا، بابر کی کور ڈرائیو پر دلچسپ میمز

Feb 15, 2023 | 11:43:AM
عامر کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوگیا، بابر کی کور ڈرائیو پر دلچسپ میمز
کیپشن:  محمد عامر کے بیان پر ناراض بابر کے مداحوں نے کراچی کنگز کے بولر پر میمز کا لاٹھی چارج کردیا
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے پہلے ہی اوور میں فاسٹ بولر محمد عامر کی پانچویں گیند پر شاندار کور ڈرائیو لگائی جس پر سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا۔

کنگ بابر کے شاندار کور ڈرائیو کے سوشل میڈیا پر چرچے ہیں۔

محمد عامر کی گیند پر اسٹائلش چوکا لگانے کے بعد میچ کے کمنٹیٹرز نے تعریفوں کے پل باندھ دیے جس کے بعد بابراعظم سمیت عامر بھی سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگے۔

 محمد عامر کے بیان پر ناراض بابر کے مداحوں نے کراچی کنگز کے بولر پر میمز کا لاٹھی چارج کردیا۔

صارفین نے کہا کہ بابر نے اپنے بلے سے عامر کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کردیا۔

واضح رہے کہ میچ سے قبل ایک بیان میں عامر نے کہا تھا کہ بابر اعظم اور ٹیل اینڈر ان کیلئے برابر ہیں، جبکہ گزشتہ شب کھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی، کراچی کنگز سے 1 رن سے جیتا۔