لیگی وزراء کا بڑا فیصلہ، بغیر تنخواہ کام کریں گے

Feb 15, 2023 | 11:42:AM
پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وزیروں نے بڑا فیصلہ کرلیا۔ لیگی وزراء بغیر تنخواہ کام کریں گے
کیپشن: وفاقی کابینہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وزیروں نے بڑا فیصلہ کرلیا۔ لیگی وزراء بغیر تنخواہ کام کریں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے وزراء نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں بغیر تنخواہ کام کرنے کا کہا، وزراء نے یہ فیصلہ ملک کو درپیش معاشی مشکل حالات کے پیش نظر قومی جذبے کے تحت کیا۔

ضرور پڑھیں :کون قصور وار ؟جنرل باجوہ یا عمران خان؟پانچ کا ٹولہ بے نقاب ،مریم نواز کا جادو چل گیا

وزیراعظم پہلے ہی 14 معاونین خصوصی کی بلامعاوضہ کام کرنے کی درخواست منظور کرچکے ہیں۔ ملک کی تاریخ میں پہلی مثال ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں کابینہ کے ارکان بلامعاوضہ کام کریں گے۔