امن مشق ...نیول چیف کا روسی بحری جہاز کا دورہ

Feb 15, 2021 | 12:58:PM
امن مشق ...نیول چیف کا روسی بحری جہاز کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ملک میں امن مشق 2021 کے دوران روسی بحری جہاز کا دورہ کیا۔دورے کے دوران غیرملکی افسروں نےنیول چیف  کو جہاز میں نصب جدید سسٹم سے متعارف کرایا۔

 نیول چیف نے روسی بحری جہاز ‘ایڈمرل گریگورووچ فریگیٹ’ کا دورہ کیا۔ روسی جہاز کے کپتان کونسٹنٹن اکسیونوف نے فریگیٹ کے ذریعے پاکستانی مہمان کی رہنمائی کی، غیرملکی افسروں نے بحری بیڑے میں نصب خصوصی آلات اور جدید تکنیکی مہارت سے آگاہ کیا۔

  خیال رہے کہ پاکستان نے امن 2021 مشقوں کے ذریعے سے دشمن کو بتا دیا کہ خبر دار کوئی میلی نگاہ نہ ڈالے، ملک کی سمندری سرحدیں محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔

گزشتہ روز امن مشق کے دوران کراچی میں پی این ایس قاسم منوڑہ پر پاک نیوی کے جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت، دہشت گردی کے خاتمے اور جنگی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

واضح رہے کہ امن مشقیں 2021 کے موقع پر پاکستان کو تنہا کرنے کا خواب بھی چکنا چور ہوگیا، تقریب میں فرانس، جرمنی اور ایران سمیت 40 سے زائد ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔