ڈاکٹر وردہ اغوا و قتل کیس، گرفتار ملزم پرویز نے جرم کا اعتراف کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زبیر اعوان) ڈاکٹر وردہ اغوا و قتل کیس میں ملوث گرفتار ملزم پرویز نے اعتراف جرم کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزمان کی ایک بار پھر حوالگی کے لیے ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی ہے۔
تفتیشی افسر نے استدعا کی ہے کہ اہم نوعیت کا کیس ہے ملزمان کی کسٹڈی دی جائے، کیس کے ماسٹر پلانر ردہ جدون کے شوہر وحید سے سونا بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے ایک کروڑ 23 لاکھ کے چیک، 10 رسیدیں بھی برآمد ہوئی ہیں، ملزمان پرویز، وحیدہ، ردہ جدون، ندیم اور شمریز کی نشاندہی پر آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
تفتیشی افسران نے جائے وقوع، پلاننگ کے مقامات کی نشاندہی سمیت قانونی امور مکمل کرلیے ہیں، مقدمہ میں تفتیشی ٹیم نے ثبوت اور گواہان عدالت میں پیش کردیئے ہیں۔
گزشتہ روز ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ملزم شمریز کا ٹھنڈیانی روڈ میرا رحمت خان کنڈا کے مقام پر پولیس سے مقابلہ ہوا، شمریز اپنے 2 ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا، واقعے کا مرکزی ملزم شمریز روپوش تھا۔
ہارون رشید نے بتایا تھا کہ پولیس ڈاکٹر وردہ کیس کے مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی تھی، مرکزی ملزم شمریز کو موبائل ڈیٹا سے ٹریس کیا گیا۔
ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ملزم کے دونوں ساتھی فرار ہوگئے، ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں، ڈاکٹر وردہ قتل کیس کے تمام ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں بارشیں،صحرائی علاقے زیرآب ،سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا