کولمبیا،  سکول بس کھائی میں جا گری، 17 طلبا ہلاک، 20 زخمی

Dec 15, 2025 | 09:06:AM
کولمبیا،  سکول بس کھائی میں جا گری، 17 طلبا ہلاک، 20 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )کولمبیا کے شمالی علاقے میں ایک افسوسناک حادثے کے دوران سکول کے بچوں کو لے جانے والی بس کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 17 طلبا جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 20 افراد زخمی ہو گئے۔

صوبہ انٹیوکیا کے گورنر آندریس جولیان نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ یہ بس کیریبین کے ساحلی شہر ٹولو سے میڈیلین جا رہی تھی۔

بس میں انٹیوکیانو ہائی  سکول کے طلبہ سوار تھے جو  سکول کے دورے کے بعد واپس لوٹ رہے تھے۔

 یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا ،حملہ آور پر جھپٹنے والامسلمان ہیرو بن گیا

گورنر کے مطابق طلبہ ساحلِ سمندر پر اپنی گریجویشن کی خوشی منا کر واپس آ رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر کے مہینے میں پیش آنے والا یہ سانحہ پوری کمیونٹی کے لیے نہایت تکلیف دہ خبر ہے۔

حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری رہیں جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔