معروف بھارتی اداکار کو دل کا دورہ، انجیو پلاسٹی کرنی پڑی

Dec 15, 2023 | 09:47:AM
معروف بھارتی اداکار کو دل کا دورہ، انجیو پلاسٹی کرنی پڑی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف بھارتی اداکار، فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر شریاس تلپڑے کو دل کا دورہ پڑنے سے ہسپتال  لے جایا گیا جہاں اداکار کی انجیو پلاسٹی کی گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار ر شریاس تلپڑے اپنی نئی فلم "ویلکم ٹو دی جنگل"کی شوٹنگ کے دوران بے چینی کی شکایت محسوس ہونے پر اپنی اہلیہ کے ہمراہ گھر روانہ ہوگئے۔

رپورٹ میں بتایا جارہا ہے کہ  47 سالہ اداکار شریاس تلپڑے گزشتہ روز شوٹنگ کے بعد جیسے ہی گھر پہنچے تو انکی طبیعت میں بے چینی بڑھنا شروع ہوگئی جسکے بعد انکی اہلیہ انہیں قریبی ہسپتال لے کر جارہی تھیں کہ وہ راستے میں گرپڑے۔

عدازاں اداکار کو فوری طور پر اندھیری ویسٹ کے شہر کے بیلیو اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی ہے جبکہ انہیں تین سے چار روز میں ڈسچارج  کردیا جائےگا۔

واضح رہے کہ اداکار شریاس تلپڑے جلد اپنی آنے والی فلم"ویلکم ٹو دی جنگل"میں اپنی اداکاری کے جلوے بکھیرتے نظر آئیں گے۔

یاد رہے کہ اس فلم کو احمد خان ڈائریکٹ کر رہے ہیں جبکہ فلم کی کاسٹ میں اکشے کمار، دیشا پٹانی، سنیل شیٹی، پاریش راول، روینہ ٹنڈن، جیکولین فرنینڈس، سنجے دت، راجپال یادیو، کیکو شاردا، دلیر مہندی، میکا سنگھ، راہول دیو، مکیش تیواری، شریب ہاشمی اور دیگر نامور نام شامل ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:چائلڈ آرٹسٹ زوہاب خان کا ساتھی اداکارہ سے شادی کرنے کا اعلان

آنے والی  فلم کامیاب فرنچائز 'ویلکم' کی تیسری قسط ہے جس میں فیروز خان، اکشے کمار، کترینہ کیف، انیل کپور، نانا پاٹیکر اور پریش راول نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

دوسری قسط کا عنوان تھا 'ویلکم بیک' جو سال 2015 میں ریلیز ہوئی تھی۔ دوسرے حصے میں اکشے اور کترینہ کی جگہ اداکار جان ابراہم اور شروتی ہاسن نے لے لی تھی۔