پنجاب کابینہ: یاور بخاری اور خیال کاسترو نے حلف اٹھا لیا 

Dec 15, 2020 | 14:50:PM
پنجاب کابینہ: یاور بخاری اور خیال کاسترو نے حلف اٹھا لیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) یاور عباس بخاری اور خیال کاسترو نے پنجاب کابینہ کے رکن کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا، کابینہ کے دو اراکین کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی ، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے نئے منتخب ہونیوالےوزرا سے حلف لیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس لاہور میں یاور عباس بخاری اور خیال کاسترو کی پنجاب کابینہ کے رکن کی حیثیت سےحلف برداری کی تقریب کا  اہتمام کیا گیا تھا ،وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔ حلف برداری کی تقریب میں صوبائی وزراء ، اراکین اسمبلی اور دیگر بھی شامل ہوئےجبکہ آئی جی پنجاب انعام غنی اور چیف سیکرٹری پنجاب نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ پنجاب کابینہ کے اراکین کی تعداد 35 ہوگئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار فیصلہ کریں کے کہ نو منتخب وزراء کو کونسی وزارتیں دینا ہے۔

واضح رہے کہ نومنتخب وزیر یاور عباس بخاری پبلک اکاونٹس کمیٹی ٹو کے چئیرمین بھی ہیں یاور عباس بخاری وزیراعظم کے معاون خصوصی زوالفقار بخاری کے کزن بھی ہیں۔