سیاست نہیں کر وں گی۔۔۔دبنگ ہیروئن

Dec 15, 2020 | 00:35:AM
سیاست نہیں کر وں گی۔۔۔دبنگ ہیروئن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سیا ست ،نا ں با با ناں،یہ کہنا ہے دبنگ ہیروئن سوناکشی سنہا کا،انہو ں نے کہا ہے کہ میراسیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ۔ بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں سوناکشی سنہا نے اپنے بھائی کی سیاست میں انٹری کو سراہا اور اسے ان کا اچھا اقدام قرار دیا۔
تفصیلا ت کے مطابق شتروگن سنہا کے بیٹے لوو سنہا نے بھی اپنے والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے سیاست میں قدم رکھ دیا ہے۔ لوو سنہا نے ریاست بہارکے انتخابات میں حصہ لیا لیکن انھیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جب انٹرویو کے دوران سوناکشی سنہا سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ سیاست میں قدم رکھیں گی تو انھوں نے جواب دیا ان کا ایسا کوئی پلان نہیں ہے۔ واضح رہے کہ والد اور بھائی کے ساتھ ساتھ سوناکشی کی والدہ پونم سنہا بھی سیاست کی دہلیز پر قدم رکھ چکی ہیں۔ اپنے بھائی سے متعلق بات کرتے ہوئے سوناکشی نے کہا کہ وہ اپنے بھائی کے اس اقدام سے خوش ہیں، کیونکہ ان کے پاس سیاست کی صلاحتیں ہیں، وہ سیاست سے بہتر انداز میں جڑے رہے اور وہ جانتے ہیں کہ سیاست میں کیا ہورہا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ انھوں نے سیاست میں قدم رکھ کے اچھا کام کیا۔ ریاستی انتخابات میں ان کی شکست پر بات کرتے اداکارہ نے کہا کہ ’اس کا نتیجہ وہ نہیں رہا جو ہم چاہتے تھے، لیکن مجھے ان کے بہار کے لوگوں کے ساتھ اپنا تعلق بڑھانے اور خود ہی انھیں ڈیل کرنے پر فخر ہے۔‘ سوناکشی نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میرے بھائی نے یہ فیصلہ کیا کیونکہ سیاست میں ہمیں نوجوانوں کی ضرورت ہے۔ یا د رہے کہ سو نا کشی کی دبنگ فلم میں ادا کا ر سلمان خان کے سا تھ جوڑی کو مدا حوں نے بے حد پسند کیا تھا۔