صحافی احسان نسیم انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ،10 روزہ ریمانڈ کی استدعا

Aug 15, 2025 | 17:42:PM
صحافی احسان نسیم انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ،10 روزہ ریمانڈ کی استدعا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن)پولیس نے  26 نومبر احتجاج کے مقدمہ میں گرفتارصحافی احسان نسیم کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیا گیا ۔

عدالت نے 4 دن کے جسمانی ریمانڈ پر ملزم احسان نسیم کو پولیس کے حوالے کردیا، پولیس کیجانب سے ملزم کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔

سماعت کے دوران تفتیشی نے بتایا کہ احسان نسیم کو پہلے سے گرفتار ملزم کے انکشافات پر گرفتار کیا گیا ہے،ملزم سے مزید تفتیش بھی کرنی ہے اور نشاندہی پر مزید گرفتاریاں بھی کرنی ہے جس کے لیے 10 روز کا ریمانڈ دیا جائے۔

ملزم کیخلاف دہشت گردی، اقدام قتل، ڈکیتی، پیکا ودیگر دفعات کے تحت تھانہ ترنول میں مقدمہ درج ہے۔

یہ بھی پڑھیں :خراب موسم ،گلگت کی تمام پروازیں منسوخ