پاکستان اور نیدر لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کل شروع ہوگی

Aug 15, 2022 | 19:28:PM
پاکستان نیدر لینڈ، میچز
کیپشن: پاکستانی کرکٹ ٹیم فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان پہلی دوطرفہ ون ڈے سیریز کل سے شروع ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق کل سے روٹرڈیم میں شروع ہونے والی سیریز آئی سی سی مینز ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل ہے۔ تین میچز پرمشتمل سیریز کے بقیہ دو میچز اٹھارہ اور اکیس اگست کو کھیلے جائیں گے۔
ورلڈ رینکنگ میں چوتھے نمبر پر موجود پاکستان کی ٹیم آئی سی سی مینز ورلڈکپ سپر لیگ میں 90 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔فتح کی صورت میں قومی ٹیم ورلڈ سپر لیگ کی پوائنٹس ٹیبل پر ایک سو بیس پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر پہنچ جائے گی۔بابراعظم بھی سیریز میں سنچری اسکور کرکے ون ڈے میں دس سنچریاں اسکور کرنےوالے پہلے کپتان بن جائیں گے۔وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کومزید اٹھارہ رنز بنا کر ون ڈے کرکٹ میں ایک ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:قومی کرکٹر محمد رضوان کا پاکستانی عوام کے نام اہم پیغام