پرویز الٰہی کا گجرات میں اسٹیٹ آف دی آرٹ سکول بنانے کا فیصلہ 

Aug 15, 2022 | 12:36:PM
 پرویز الٰہی,گجرات , اسٹیٹ آف دی آرٹ ,سکول,وزیر اعلی پنجاب،جناح پبلک سکول
کیپشن: وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کا ایک اورقدم،وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے ضلع میں ایسا سکو ل بنےگا جس کی صرف ایڈمیشن فیس 1 لاکھ 45 ہزار روپے ہوگی ، پرویز الٰہی نے گجرات میں اسٹیٹ آف دی آرٹ سکول بنانے کے فیصلہ کر لیا۔

جناح پبلک سکول پرویز الٰہی کیمپس کے نام سے سکول بنایا جائے گا ،جناح پبلک سکول کی ایڈمیشن فیس صرف 1 لاکھ 45 ہزار روپے ہوگی ۔سکول میں پہلی کلاس سے لیکر ساتویں تک 35ہزار روپے ہوگی ۔آٹھویں کلاس کی ماہانہ فیس 42 ہزار اور ’’o‘‘ لیول کی فیس 45 ہزار روپے گی ۔

اس کے علاوہ فرسٹ اور سیکنڈ ائیر کی فیس 52 ہزار جبکہ A لیول کی فیس 58 ہزار روپے ہوگی ۔سکول کی تعمیر پر ایک ارب 70 کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔
 یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان