پی آئی اے کاکابل کیلئے فضائی آپریشن میں اضافہ کا اعلان 

Aug 15, 2021 | 22:16:PM
پی آئی اے کاکابل کیلئے فضائی آپریشن میں اضافہ کا اعلان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی ایئر لائن (پی آئی اے)نے کابل کیلئے فضائی آپریشن میں اضافے کا اعلان کردیا۔
ترجمان کاکہناہے کہ پی آئی اے کی 16اگست کو 3 پروازیں کابل جائیں گی ،پی آئی اے کے سب سے بڑے جہاز بوئنگ777 سے پروازیں آپریٹ ہوں گی ،پی آئی اے نے وزارت خارجہ سے مزید پروازوں کی اجازت مانگ لی ۔
ترجمان کاکہناہے کہ کابل میں عملہ فعال ہے، قومی جذبے سے فرائض انجام دے رہا ہے،پی آئی اے کا مقامی عملہ پاکستانی سفارتخانے کیساتھ کام کررہا ہے۔ترجمان پی آئی اے نے کہاہے کہ پاکستانی شہری کابل میں موجود سفارتخانے سے رابطہ کریں ۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے پی آئی اے کی 2 پروازیں پاکستانیوں کو لیکر اسلام آباد پہنچ گئیں