نازیہ حسن کی موت ۔۔ برطانوی پولیس کا موقف بھی آگیا

Aug 15, 2021 | 20:56:PM
نازیہ حسن کی موت ۔۔ برطانوی پولیس کا موقف بھی آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ماضی کی معروف ترین پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی موت کے حوالے سے اب برطانیہ کے اسکاٹ لینڈ یارڈ کا موقف بھی سامنے آگیا ہے۔
واضح رہے کہ زوہیب حسن نے چند دن قبل اپنی بہن اور معروف گلوکارہ مرحومہ نازیہ حسن کی موت کا ذمہ دار ان کے شوہر مرزا اشتیاق بیگ کو قرار دیا تھا جس پر انہوں نے زوہیب حسن کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا۔ترجمان اسکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق نازیہ حسن کی موت کی وجہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ پر واضح ہے اور پولیس نے گلوکارہ کے شوہر اشتیاق بیگ سے تحقیقات کے بعد کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
قانونی ماہرین نے اس اس حوالے سے کہاکہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے اجرا کے بعد موت کی وجہ پر قیاس آرائی کا امکان ختم ہو جاتا ہے، مکمل چھان بین کے بعد پولیس معاملے کی دوبارہ تحقیقات نہیں کرتی۔اسکاٹ لینڈ یارڈ کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کے مطابق نازیہ حسن کی موت قدرتی وجوہات کی بنا پر ہوئی اور انہیں زہر دے کر نہیں مارا گیا اور نہ ہی انہیں قید کر کے رکھا گیا تھا۔نازیہ حسن کا 13 اگست 2000 کو انتقال ہوا، لیکن حکام نے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ماہر ٹیم کی سربراہی میں فرانزک تحقیقات کے پانچ ماہ بعد 9 جنوری 2001 کو ان کی لاش کو لواحقین کی تحویل میں دی تھی۔وجوہات کی مکمل تحقیقات کے بعد ڈیتھ سرٹیفکیٹ 9 جنوری 2001 کو مقامی برینٹ کونسل کے رجسٹرار ایس پالومبو نے جاری کیا۔تحقیقاتی ٹیم کے مطابق نازیہ حسن کی موت کی وجہ پلمونری تھرومبو امبولزم تھی، رگوں کی گہرائی میں انجماد خون اور بائیں پھیپھڑے کی خرابی تھی۔
زوہیب حسن اور نازیہ حسن کے خاندان کے دیگر افراد بشمول والد بشیر حسن اور والدہ منزہ حسن نے دعویٰ کیا تھا کہ گلوکارہ کی موت کے وقت نازیہ حسن اور اشتیاق بیگ پہلے ہی طلاق لے چکے تھے، لیکن برطانیہ کے حکام نے سرٹیفکیٹ میں لکھا کہ نازیہ حسن ایک پیشے کے لحاظ سے گلوکارہ اور یہ کہ وہ اپنی موت کے وقت 57-گولڈرز گرین ، لندن ، NW11 کے اشتیاق بیگ کی بیوی تھیں اور دونوں نے ایک ہی ایڈریس شیئر کیا تھا جو کہ اس وقت بھی اشتیاق بیگ کی ملکیت ہے۔زوہیب حسن کے مطابق نازیہ کے جسم میں زہر تھا کیونکہ کیموتھراپی خود زہر کے ذریعے کی گئی تھی۔ ڈاکٹر زہروں میں فرق نہیں کر سکے اور اس کے نتیجے میں رپورٹ غیر حتمی تھی۔ تاہم برطانیہ کے حکام کے ریکارڈ زوہیب حسن کے دعوے اور اصل الزام سے متصادم ہیں۔نازیہ اور اشتیاق بیگ کی شادی 28 جولائی 1995 کو لندن بیورو آف وانڈس ورتھ میں واقع وینڈس ورتھ رجسٹرار آفس میں ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں۔کورونا وبا کے دوران پیدا ہونے والے بچو ں میں کو ن کونسی کمزوریاں ہیں؟ امریکی طبی تحقیق کا خو فنا ک انکشاف