سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل اضافہ،خریدار چکرا گئے

Apr 15, 2024 | 15:15:PM
سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل اضافہ،خریدار چکرا گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 800 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ47  ہزار 300 روپے کا ہو گیا ہے۔

10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 686 روپے  اضافے کے بعد  212020 روپے کا ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالر اضافے کے بعد  2371 ڈالر فی اونس ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول پھر سے مہنگا ہونے کا خدشہ ، حتمی فیصلہ وزیراعظم کرینگے

پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیئم شامل کرکے 2371 ڈالر فی اونس ہے۔