سرکاری ملازمین حکومتی فیصلے کے خلاف پھٹ پڑے، 12 مئی کو احتجاج

Apr 15, 2022 | 20:23:PM
سرکاری ,ملازمین, احتجاج ,کرتے
کیپشن: سرکاری ملازمین احتجاج کرتے ہوئے (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک) وفاقی حکومت کی جانب سے دفاتر میں ہفتے میں 6 دن کام کرنے کے حکم پر وفاقی سرکاری ملازمین نے ہنگامی اجلاس کی کال دیتے ہوئے حکومتی فیصلہ مسترد  کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری ملازمین نے 12 مئی کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا ہے ، احتجاج کی قیادت آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کرے گا۔احتجاج میں ملک بھر سے وفاقی اداروں کے ملازمین شرکت کریں گے۔ احتجاج میں وفاقی وزارتوں، محکموں، ڈویژنز کے ملازمین شرکت کریں گے۔  آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے مطابق 12 مئی کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پرامن احتجاج ہو گا۔  12 مئی کو احتجاج کا فیصلہ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس اجلاس میں کیا گیا ۔اجلاس کی صدارت چیف کوارڈینیٹر اگیگا رحمان علی باجوہ نے کی۔ اجلاس میں اعلیٰ حکام سے مطالبات کی منظوری کیلئے ملاقاتوں کا بھی فیصلہ  کیا گیا۔ رائے عامہ ہموار کرنے کیلئے میڈیا اور تمام آئینی حقوق استعمال کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اگیگا نے مطالبہ کیا ہےکہ ہفتہ کی چھٹی بحال اور تنخواہ میں اضافہ کیا جائے، یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ پے اینڈ پنشن کمیشن کی رپورٹ شائع کر کے مکمل عملدرآمد کیا جائے۔ اجلاس میں مزید مطالبہ کیا گیا کہ اپ گریڈیشن، ٹائم اسکیل پروموشن سمیت تمام مسائل حل کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: 3 بچوں کی ماں عاشق کیساتھ پکڑی گئی۔سرپنچ نے پھر کیا کیا؟