سرکاری سکولوں پر بڑی پابندی عائد کردی گئی

Apr 15, 2022 | 14:13:PM
سرکاری سکولوں پر بڑی پابندی عائد کردی گئی
کیپشن: سرکاری سکول فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سرکاری سکولوں میں ٹیکسٹ بک بورڈ کے علاوہ پرائیویٹ پبلشرز کی کتابیں پڑھائے جانے کا انکشاف، محکمہ سکول ایجوکیشن  نے بچوں کو خلاصہ جات اور ہیلپنگ بکس پڑھانے پر پابندی لگادی.

 تفصیلات کے مطابق بیشتر سکولوں میں امتحانات کے نام پر بچوں کو خلاصہ اور ہیلپنگ بکس فروخت کرنے پرمحکمہ سکول ایجوکیشن نے سخت نوٹس لیا ہے. محکمہ تعلیم کے مطابق سکولوں میں صرف پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سےفراہم کی گئی مفت کتابیں پڑھائی جائیں گی۔

 یہ بھی پڑھیں:سرکاری افسروں و ملازمین کیلئے بڑی خبر، عید پر ڈبل تنخواہ ملے گی

محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام اتھارٹیز کو ہدایت جاری کی ہیں کہ پرائیویٹ پبلشرز کی کتابیں کسی صورت فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی, ایجوکیشن اتھارٹیز احکامات نہ ماننے والے سکول سربراہان کیخلاف سخت کارروائی کریں۔

 یہ بھی پڑھیں:تیز ہوائیں اور بارش۔ محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی