نوازشریف کی وطن واپسی پر گرفتاری،معاملہ عدالت پہنچ گیا

Apr 15, 2022 | 11:28:AM
نوازشریف ، گرفتاری
کیپشن: نوازشریف فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نوازشریف کی وطن واپسی کیلئے پاسپورٹ کا معاملہ عدالت پہنچ گیا ،نواز شریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کرنے سے روکنے کی درخواست اسلام آبادہائیکورٹ میں دائرکردی گئی 
تفصیلات کے مطابق درخواست گزار نعیم حیدر نے نواز شریف کی وطن واپسی پر گرفتاری کی استدعا کردی درخواست میں نواز شریف، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری خارجہ کو فریق بنایا گیا۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف سزا یافتہ اشتہاری مجرم ہیں، پاسپورٹ جاری کرنے سے روکا جائے،نواز شریف کو وطن واپسی پر فوری گرفتار کیا جائے،نعیم حیدر نے انتظار حسین اور علی اعجاز بٹر ایڈوکیٹ کے ذریعے درخواست دائر کی،وکلانے موقف اختیار کیا کہ درخواست پر آج ہی سماعت کرکے نواز شریف کی وطن واپسی پر گرفتاری کا حکم دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا آزاد کشمیر میں اپوزیشن جماعتوں کو سرپرائز