پٹرول اورڈیزل سستاکردیا  گیا

Apr 15, 2021 | 18:46:PM
 پٹرول اورڈیزل سستاکردیا  گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حکومت نے 15 دنوں کے لیےپٹرول اورڈیزل سستاکردیا ۔

 وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دےدی ہے جس کے مطابق پٹرول ایک روپے79پیسے اورڈیزل 2روپے32پیسے سستا کیاگیا۔

نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول اب 108روپے56پیسے لٹر دستیاب ہوگا۔لائٹ ڈیزل2روپے21پیسے سستا کیا گیا۔لائٹ ڈیزل کی قیمت 77روپے65پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 110روپے76 پیسے لٹر ملے گا۔مٹی کا تیل2ٰروپے6پیسے سستا کیا گیا،مٹی کا تیل کی نئی قیمت 80روپے لٹر مقرر کی گئی۔نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں۔سونا پھر آسمان پر جا پہنچا۔۔