پنجاب میں سیلاب سے 45 لاکھ 74 ہزار لوگ متاثر،104شہری جاں بحق ہوئے:رپورٹ

Sep 14, 2025 | 11:58:AM
پنجاب میں سیلاب سے 45 لاکھ 74 ہزار لوگ متاثر،104شہری جاں بحق ہوئے:رپورٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک  )پی ڈی ایم اے پنجاب نے سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق راوی،ستلج اورچناب میں سیلابی صورتحال سے 4700 سے زائد موضع جات متاثر ہوئے،دریائے چناب میں مجموعی طور پر2475 موضع جات متاثر ہیں،ستلج میں سیلاب کےباعث 715 موضع جات متاثر ہوئے،جبکہ راوی میں سیلاب سے مجموعی طورپر1458 موضع جات متاثر ہوئے۔

 یہ بھی پڑھیں:والدین اور طلبا کیلئےبری خبر

ریلیف کمشنرنبیل جاوید کا کہنا ہے کہ سیلابی صورتحال کےباعث مجموعی طورپر 45 لاکھ 74 ہزارلوگ متاثرہوئے،سیلاب میں پھنسے25 لاکھ 16 ہزار لوگوں کومحفوظ مقامات پرمنتقل کیا گیا،متاثرہ اضلاع میں 372 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں،459 میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں،

ریلیف کمشنر کےمطابق مویشیوں کیلئے 391 ویٹرنری کیمپس قائم کیے گئے،متاثرہ اضلاع میں 20 لاکھ 20 ہزارجانوروں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کیا گیا،حالیہ سیلاب سےمختلف حادثات میں 104شہری جاں بحق ہوئے۔