پاک فوج کیخلاف توہین آمیز ریمارکس پوسٹ کرنے میں ملوث 3 ملزم گرفتار

Sep 14, 2022 | 11:13:AM
ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے پاک فوج کیخلاف توہین آمیز ریمارکس پوسٹ کرنے میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا
کیپشن: ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے پاک فوج کیخلاف توہین آمیز ریمارکس پوسٹ کرنے میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کا صحبت پورہ کا دورہ سیلابی صورتحال کا جائزہ

کارروائی ایف آئی اے ایبٹ آباد سرکل کی طرف سے کی گئی۔ ملزمان کو ہری پور، بٹگرام اور حویلیاں سے گرفتار کیا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے گزشتہ 6 ماہ کے دوران سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنائے۔ گرفتار ملزمان میں وقاص خان جدون، محمد نواز اور نوید شاہ شامل ہیں۔

ملزمان پاک فوج کی اعلیٰ عسکری قیادت کے خلاف سوشل میڈیا پر توہین آمیز ریمارکس اپ لوڈ کرنے میں ملوث تھے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت 3 مقدمات درج کر لئے گئے۔

ذرائع کے مطابق ملزمان کو مواد کی لیڈ کون دیتا تھا اور دیگر ممبران کون سے ہیں، اس سے متعلق بھی تفتیش شروع کر دی گئی۔ ملزمان نے دیگر سوشل میڈیا اکاوئنٹس کے حوالے سے بھی بتایا ہے جس کی جانچ جاری ہے۔