عوام پر ایک بار پھر پٹرول بم گرانے کا فیصلہ

Sep 14, 2021 | 18:48:PM
عوام پر ایک بار پھر پٹرول بم گرانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  عوام پر ایک بار پھر پٹرول بم گرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  اضافے کی تجویز دے دی۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو بھجوادی ہے۔ وزارت خزانہ کل وزیر اعظم کی مشاورت سے قیمتوں کا تعین کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس گلزار احمدسرکاری دورے پر انڈونیشیا چلے گئے

اوگرا نے تجویز دی ہے کہ پٹرول ایک روپے اور ڈیزل 10 روپے 50 پیسے مہنگا کیا جائے۔ اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت پانچ روپے 50 پیسے، لائٹ ڈیزل بھی پانچ روپے 50 پیسے مہنگا کیا جائے۔ وزیر اعظم سے منظوری ملنے کے بعد نئی قیمتوں پر عملدرآمد 16 ستمبر سے ہوگا۔