عابدہ پروین نے شفقت امانت کےپائوں کیوں چھو ئے؟ ویڈیو وائرل ہوتے ہی نیا محاذ کھل گیا

Sep 14, 2021 | 18:00:PM
عابدہ پروین نے شفقت امانت کےپائوں کیوں چھو ئے؟ ویڈیو وائرل ہوتے ہی نیا محاذ کھل گیا

(مانیٹر نگ ڈیسک)سوشل میڈیاپر ایک ویڈیو سامنے آئی ہےجس میں پاکستانی میوزک انڈسٹری کے دونامور گلوکاروں کو  دیکھا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کےمطابق اس ویڈیو میں عابدہ پروین اور شفقت امانت علی ایک دوسرے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ اس دوران عابدہ پروین شفقت امانت علی کا پاؤں چھونے کے لیے جھکتی ہیں۔ شفقت امانت علی عقیدتاً عابدہ پروین کو  گلے سے لگا لیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کیااداکارسیف علی خان نے مذہب بدل لیا ؟ا ہم بیان بھی سامنے آگیا

گلوکارہ عابدہ پروین کی جانب سے معروف گلوکار شفقت امانت علی خاں کے پاؤں چھونے پر مداح نا خوش نظر آ رہے ہیں۔اس مختصر سی ویڈیو کے کمنٹ باکس میں مداح عابدہ پروین کے اس عمل سے ناخوش نظر آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:محبت برسادیناتم ،ساون آیا ہے۔۔ حریم شاہ کا نئی ویڈیو میں زبر دست ڈانس

صارفین کا کہنا ہے کہ عابدہ پروین کو شفقت امانت علی کے پاؤں نہیں چھونے چاہئیں جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ یہ بھارتی روایت ہے۔