ممبئی عدالت نے  کنگنا رناوت کیخلاف بڑا فیصلہ سنا دیا

Sep 14, 2021 | 14:06:PM
 ممبئی عدالت نے  کنگنا رناوت کیخلاف بڑا فیصلہ سنا دیا

(ویب ڈیسک)جاوید اختر ہتک عزت کیس  کے حوالےسے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت پر گرفتاری کی تلوار لٹکنے لگی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ممبئی عدالت نے اداکارہ کنگنا رناوت کو خبردار کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ  اگر وہ جاوید اختر ہتک عزت کیس کی سماعت  کی اگلی تاریخ کو عدالت میں پیش نہ ہوئیں تو ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں گے۔ عدالت نے کیس کی اگلی سماعت کا حکم 20 ستمبر کو دیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:فون پر دوستی۔۔لاہور آئی خاتون سے اوباش نے دوستوں کیساتھ مل کر ایسا کام کیا کہ انسانیت بھی شرما جائے

دوسری جانب کنگنا رناوت کے وکیل رضوان صدیقی نے عدالت میں اداکارہ کی میڈیکل رپورٹ  جمع کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کنگنا رناوت کو کوڈ19 کی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔ وکیل کے مطابق کنگنا رناوت نے اپنے آنے والی فلم ’’تھلائی وی‘‘ کی پروموشن  کے سلسلے میں  گزشتہ 15 دنوں میں بہت زیادہ سفر کیا ہے اور بہت سے لوگوں سے ملی ہیں۔ لہذا انہوں نے عدالت سے مزید سات دنوں کی مہلت مانگی ہے تاکہ کنگنا رناوت ٹھیک ہوجائیں اور ان کا کوڈ 19 کا ٹیسٹ بھی ہوجائے۔ 

یہ بھی پڑھیں: 11 ویں جماعت کی طالبہ ہوٹل کی چھت سے گرکر جاں بحق۔۔ہوا کیا تھا جانیے

 ادھر جاوید اختر کے وکیل کا کہنا ہے کہ یہ سب صرف سماعت میں تاخیر کے لئے کیا گیا ہے۔ جاوید اختر مخلصانہ طور پر ہر سماعت کے لئے عدالت آرہے ہیں۔